اے بی ڈی ویلیئرز پھر نظر آئیں گے کرکٹ کے میدان پر

اے بی ڈی ویلیئرز کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک ایسے شخص کی تصویر ابھرتی جو میدان کے کسی بھی حصے میں گیند کو پہنچا سکتا ہے اور کسی بھی گیند بازی کی ٹیکنگ کی دھجیاں اڑا سکتا ہے۔

ڈی ویلیئرز نے رواں برس مئی میں بین الاقوامی کرکٹ سے استعفے کا اعلان کیا تھا، لیکن انہوں نے اس وقت ہی اس بات کی وضاحت کردی تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کی ٹاپ لیگ میں ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے رہیں گے۔

میدان کے چاروں جانب شارٹ لگانے کی صلاحیت کے پیش نظر مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور ڈی ویلیئرز آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں اس پر تذبذب تھا۔

اب ڈی ویلیئرز کے ایک بیان نے تصویر واضح کردی ہے۔ ویلیئرز نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں تک وہ آئی پی ایل کھیلیں گے اور ٹائٹنز کے ساتھ بھی جڑے رہیں گے۔

ڈی ویلیئرز نے مزید کہا کہ وہ کب تک کرکٹ کھیلیں گے اس کا علم خود انہیں بھی نہیں ہے۔ ویلیئرز نے مزید کہا کہ ان کے پاس اور بھی کئی متبادل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اے بی ڈی سنہ 2011 سے آر سی بی کا حصہ ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے اب تک آئی پی ایل میں 141 میچز کھیلے ہیں۔ ڈی ویلیئرز کے نام 3953 رن درج ہیں۔

Comments are closed.