یوسمرگ ڈیم سے لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد
یوسمرگ:۱۰،جولای: چرار شریف سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان کی نعش منگل کو پولیس نے یوسمرگ ڈیم سے برآمد کیا ۔معاملے کی نسبت پولیس نے کیس دج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔کے این این کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگلوار کی علی الصبح پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ یوسمرگ ڈیم کے اندر ایک لاش موجود ہے۔ چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو ڈیم سے باہر نکالا گیا، جس کی بعد اس کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد عبدالاسلام ساکن وتہ کلو چرار شریف کے بطور ہوگئی۔ مذکورہ شخص 24جون2018کے روز لاپتہ ہو گیا تھا اور27جون 2018کو متوفی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔پولیس نے اس حوالے سے پہلے ہی قانونی کارروائی شروع کی تھی اس سلسلے میں اب مزید تحقیقات جاری ہے۔قانونی وطبی لوازمات پُر کرنے کے بعد نعش کو ورثاں کے حوالے کیا گیا ،جونہی مذکورہ نوجوان کی میت آبائی گاؤں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔
Comments are closed.