گرمائی تعطیلات کا اعلان
19سے 28جولائی اسکول بند رہیں گے
سرینگر:۱۰،جولائی محکمہ تعلیم نے صوبہ کشمیر میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 19سے28جولائی تک تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکول بند رہیں گے ۔ اس سلسلے میں سیکریٹری ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ۔اس سلسلے میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق سرکار نے کشمیر ڈیوژن کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں 19جولائی سے 28جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکریٹری ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ ایک حکم نامہ زیر نمبر 798-Edu of 2018 بتاریخ 10جولائی 2018اجراء کیا گیا۔اسی دوران ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے تمام غیر سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکار کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات پر من و عن عمل کریں۔ ناظم تعلیم نے کہا ہے کہ احکامات کی عدولی کے مرتکبین کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے گرمائی تعطیلات کے یہ احکامات جموں ڈیوژن کے وِنٹر زون کے تحت آنے والے تمام سکولوں پر بھی نافذ رہیں گے۔
Comments are closed.