امرناتھ یاتراکا13واں دن
ایک لاکھ 4ہزار18یاتریوں نے کیا درشن
جموں سے5ہزار144یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کی طرف روانہ
سری نگر۱،جولائی : 28جون سے60دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ،جس دوران ابتدائی 13روز کے دوران ایک لاکھ4ہزار18یاتریوں نے امر ناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے جبکہ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔اس دوران منگل کوجموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے5ہزار144یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا ۔یاد رہے کہ سال2017میں سالانہ امرناتھ یاترا40دنوں پر محیط تھی ،جس دوران 2لاکھ60ہزار3یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق 60دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ 2018خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ۔موسم میں آئی نمایاں بہتری کے سبب سالانہ امرناتھ یاترا دونوں روایتی راستوں ننون پہلگام اور بالہ تل سونہ مرگ سے جاری ہے ،جس دوران دونوں راستوں سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری نے بیس کیمپوں سے گپھا کی طرف روانہ کیا ۔اس دوران منگل کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے5ہزار144یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کی طرف روانہ ہوا ۔حکام کے مطابق 5ہزار144یاتریوں میں سے 3ہزار322یاتریوں کو شیڈول کے مطا بق پہلگام بیس کیمپ پہنچنا ہے جبکہ 1ہزار822یاتریوں کو بالہ تل بیس کیمپ پہنچنا ہے ۔حکام کے مطابق منگل کی علی الصبح2بجکر50منٹ پر 67گاڑیوں میں سوار1ہزار822یاتری بالہ تل بیس کیمپ کی روانہ ہوئے جبکہ 3بجکر20منٹ پر124گاڑیوں میں سوار 3ہزار322یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے ۔ امسال یاترا کے لئے فقید المثال سیکیورٹی بندوبست کئے گئے ہیں اور قریب ایک لاکھ فوج وفورسز اہلکاروں کو جموں سے لیکرامرناتھ گپھا تک تعینات کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ ڈاکٹر وں اور دیگر عملے کی ٹیمیں بھی یاتریوں کی سہولیت کیلئے تشکیل دئے گئے ۔امسال اب تک ایک لاکھ4ہزار18یاتریوں نے امر ناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے جبکہ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔یاد رہے کہ سال2017میں سالانہ امرناتھ یاترا40دنوں پر محیط تھی ،جس دوران 2لاکھ60ہزار3یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔28جون کو شروع ہوئی سالانہ امرناتھ یاترا2018شراون پرنیما(رکھشا بندھن تہوار) پر 26اگست کو اختتام پذ یر ہوگی ۔مختلف حادثات وواقعات کے دوران18یاتریوں کی موت ہوگئی ۔
Comments are closed.