اوڑی سیکٹرمیں حادثاتی دھماکہ
40سالہ مقامی شہری زخمی:سرینگرمنتقل
اوڑی:۱۰،جولائی : اوڑی سیکٹرمیں حدمتارکہ کے نزدیک بچھائی گئی ایک بارودسرنگ پھٹ جانے کے نتیجے میں 40سالہ عام شہری شدیدزخمی ہوگیا،جسکومقامی اسپتا ل سے سرینگرمنتقل کیاگیا۔کے این این نمائندے کے مطابق سرحدی علاقہ اُوڑی کے راچاولی نامبلہ گاؤں میں منگل کی صبح اُسوقت خوف اورتشویش کی لہردوڑگئی جب یہاں کارہنے والا40سالہ شخص عبدالحمیدلون ولدعبدالرشیدایل اؤسی کے نزدیک جنگل میں گھریلومویشیوں کیلئے گھاس کاٹ رہاتھاکہ اس دوران یہاں زیرزمین نصب ایک بارودی سرنگ زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گئی اورمذکورہ شخص زخمی ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ یہ حادثہ لائن آف کنٹرول پررستم پوسٹ کے نزدیک پیش آیا۔چالیس سالہ عبدالحمیدکوسب ڈسٹرکٹ اسپتال اوڑی پہنچایاگیالیکن اُسکی حالت نازک پاکریہاں تعینات ڈاکٹروں نے اُسے سری نگرمنتقل کیا۔اُدھرایس ڈ ی پی اؤاوڑی معراج الدین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عبدالحمیدنامی شہری ایل اؤسی کے نزدیک گھریلومویشیوں کیلئے گھاس کاٹ رہاکہ اس دوران اُسکاپاؤں ایک زیرزمین بارود ی سرنگ کیساتھ ٹکراگیا،جسکے نتیجے میں دھماکہ ہوا،اورمذکورہ شخص زخمی ہوگیا۔
Comments are closed.