جنگجوبیٹے کے محاصرے میں پھنسنے کی افواہ
باپ حرکت قلب بندہوجانے سے لقمہ اجل
شوپیان:۱۰،جولائی : پہاڑی ضلع شوپیان کے میمندرگاؤں میں اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑگئی ،جب یہاں کے رہنے والے ایک جنگجونوجوان زینت نائیکوکے والدمحمداسحاق نائیکوکی حرکت قلب بندہوگئی ۔کے این این کومعلوم ہواکہ جنگجونوجوانوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملتے ہی جب فوج اورفورسزنے ضلع شوپیان کے کندالن گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔محاصرے کے ساتھ ہی یہ افواہ پھیل گئی کہ کندالن میں پھنسے جنگجوؤں میں میمندرکارہنے والے نوجوان زینت نائیکوبھی شامل ہے جومحض 2ماہ قبل ملی ٹنسی کاراستہ اختیارکرکے جنگجوتنظیم جیش محمدمیں شامل ہواہے۔ بتایاجاتاہے کہ یہ افواہ پھیلتے ہی زینت نائیکوکے والدمحمداسحاق نائیکوکو’ہارٹ اٹیک‘آیا۔محمداسحاق نائیکوکوبے ہوشی کی حالت میں ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیاگیالیکن یہاں تعینات ڈاکٹروں نے ابتدائی جانچ کے ساتھ ہی اُسے مردہ قراردے دیا۔اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹرظہوراحمدنے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ محمداسحاق کوجب یہاں لایاگیاتووہ راستے میں ہی دم توڑچکاتھا۔اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ زینت نائیکوکے محاصرے میں پھنس جانے کی افواہ سراسربے بنیاداورغلط تھی کیونکہ مذکورہ جنگجونوجوان کندالن میں موجودہی نہیں تھا۔
Comments are closed.