پورا کشمیر قتل گاہ میں تبدیل ، کل یعنی بدھ کو ریاست گیر ہڑتال کی جائے:جے آر ایل
سرینگر:۱۰،جولائی :/ مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فورسز نے پورے کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کیا ۔انہوں نے آج یعنی بدھ کو ریاست گیر ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے تئیں دلانے کیلئے لوگ اپنا احتجاج درج کریں ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کند لان شوپیان میں معرکہ آرائی کے دوران ایک طالب علم کی ہلاکت اور50سے زیادہ شہریوں کو زخمی کئے جانے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج یعنی بدھ کو ریاست گیر کی ہڑتال دی ۔تحریری بیان میں مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی پرامن تحریک مزاحمت کو طاقت کے بل دبانے کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے کشمیر خصوصاً جنوبی کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر کرے وہاں کے عوام کو فوج وفورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ کر (کارں اینڈ سرچ آپریشن) کی آڑ میں آئے روز معصوم شہریوں کو جاں بحق کردیا جاتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ صرف گزشتہ 2دنوں میں نصف درجن کشمیریوں کو جاں بحق اور50سے زیادہ افراد کو زخمی کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قتل وغارت گری کے خلاف بدھ کو پوری ریاست میں ہمہ گیر ہڑتال کی جائے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس روز تمام دفاتر ،کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ بند رہے گی ،تاکہ مہذب عالم برادری کو کشمیری عوام پر ڈھائے جارہے انسانیت سوز مظالم کی جانب توجہ مبذول کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ13جولائی کو پوری قوم اور مزاحمتی قیادت مزارِ شہداء نقشبندصاحب ؒ سرینگر میں جمع ہو کر جملہ شہداء کشمیر کو خراج پیش کرے گی جبکہ رواں جدوجہد کیلئے تجدید عہد بھی کیا جائیگا
Comments are closed.