جیریمی ہنٹ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ

جیریمی ہنٹ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ

لندن، 10 جولائی : برطانیہ کے وزیر اعظم تھریسا مے نے جیریمی ہنٹ کو ملک کے نئے وزیر خارجہ کے طور پر مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بورس جانسن کی جگہ لی ہے جنہوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے علاحدہ ہونے (بریگزیٹ) کے معاملے پر وزیر اعظم کے ساتھ اختلاف کے پیش نظر کل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
قبل ازیں مسٹر ہنٹ وزیر صحت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔ ان کے تقرر پر کئی رہنماؤں نے مبارکبادی پیغامات بھیجے ہیں۔
رائٹر۔

Comments are closed.