پلوامہ میں اچانک تشدد بھڑک اٹھا
مشتعل طالب علموں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے
سرینگر؍14؍پلوامہ میں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب مشتعل طالب علموں نے پولیس اسٹیشن پر پلوامہ پر دھاوا بول کر شدید پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس اور پاوا شلنگ کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ خشت باری کے باعث پلوامہ بازار میں کاروباری ادارے ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ جے کے این ایس کے مطابق گرفتاریوں کے خلاف پلوامہ میں طالب علموں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا ۔ اس دوران جلوس میں شامل طالب علموں نے پولیس اسٹیشن پلوامہ پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے ۔ نمائندے کے مطابق پولیس وفورسز نے تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے مرچی گیس کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پلوامہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم آرائی کے باعث پلوامہ بازار میں کاروباری ادارے ٹھپ ہو کر رہ گئے اس دوران پرائیوٹ اور سرکاری دفاتر وں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا۔
Comments are closed.