کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کا دورہ لہیہ
سماجی ،سیاسی اور عام شہریوں کے وفود سے ہوا ملاقی
کرگل:٩،جولائی :/ کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کے تین روزہ دورہ خطہ لداخ کے دوران گروپ ممبران نے پیر کو لہیہ وارد ہوا ،جہاں سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کی سربراہی میں گرو پ کے ممبران مختلف سیاسی ،سماجی اور عام شہریوں کے وفود سے ملاقی ہوئے ۔اس گروپ میں سابق وزیر اعلیٰ وراجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد ،ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر ا،کانگریس کے سینئر لیڈر نوانگ رگزن جورا اور سینئر لیڈر طاریق حمید قرہ شامل ہیں ۔یاد رہے کہ اس گروپ نے اتوار سے اپنا تین روزہ دورہ خطہ لداخ شروع کیا تھا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کرگل کا دورہ سمیٹنے کے بعد کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ پیر کو لہیہ پہنچا ،جہاں وہ کئی وفود سے ملاقی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ پی چدمبر م کی قیادت میں کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ پیر کی صبح لہیہ پہنچا ،جہاں وہ سماج کے مختلف طبقہ ہائی فکر سے وابستہ لوگوں سے ملاقی ہوا ۔کانگریس ترجمان کے مطابق ان وفود میں سیاسی اور سماجی وفود بھی شامل تھے ۔کانگریس گروپ نے خطہ لداخ میں سماجی ۔سیاسی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔وفود نے کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کے سامنے کئی طرح کے مسائل رکھے جبکہ اس دوران کئی امورات زیر بحث لائے گئے ۔اس دوران خطہ کی مجموعی ترقی اور لوگوں کے روزمرہ کے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔اس گروپ کی قیادت سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کررہے ہیں جبکہ گروپ کے ممبران میں سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد ،کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر ، سینئر لیڈر نوانگ رگزن جورا ،سابق ممبر اسمبلی طاریق حمید قرہ بھی شامل ہیں ۔ جوو فود کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ سے ملاقی ہوئے ،اُن میں انجمن اسلام لہیہ ،لداخ بدسٹ ایسوسی ایشن ،انجمن اسلامیہ لہیہ ،آل لداخ گونپا ایسوسی ایشن ،انجمن مین الاسلام لہیہ ،عسائی وفد ،ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی لہیہ ،سابق سروس مین لیگ ،جنگ زدہ بیوائیں ،گالنٹری ایوارڈ یافتہ افراد ،وومنز ایسوسی ایسن لہیہ ،سابق سرپنچ نمائندوں ،آل لداخ ٹرول اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن ،پریس کلب لہیہ اور دیگر وفود شامل ہیں ۔یاد رہے کہ اس گروپ نے اتوار سے اپنا تین روزہ دورہ خطہ لداخ شروع کیا تھا ۔ کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ اتوار کو نئی دہلی سے سیدھے خطہ لداخ کے تین روزہ دورہ پرکرگل پہنچ گیا ۔گروپ نے پی چدمبرم کی سربراہی میں کئی عوامی وفود سے کرگل میں ملاقات کی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لوگوں سے رائے بھی حاصل کی گئی ۔گروپ نے کرگل ہل کونسل ،بار ایسوسی ایشن کرگل ،اہل سنت وجماعت ،بدست ایسوسی ایشن آف کرگل ،سکھ ،ہندو ،مرچنٹ ایسوسی ایشن ،ایجیک کرگل ،امام خمانی میموریل ٹرسٹ ،ڈی سی سی کرگل ،زنسکار سب ڈیو یژن اور دیگر کئی وفود سے ملاقات کی ۔
Comments are closed.