کولگام ہلاکتوں کیخلاف جلوس نکالنے کی کوشش
آبی گزرمیں کئی مزاحمتی لیڈراورکارکن پولیس کے ہاتھوں گرفتار
سری نگر:٩،جولائی :/ کولگام ہلاکتوں اورآسیہ اندرابی کی گرفتاری کیخلاف جلوس نکالنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے پولیس نے لالچوک کے نواحی علاقہ آبی گزرمیں کارروائی عمل میں لاکرکئی مزاحمتی لیڈروں اورکارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔اس موقعہ پرجلوس میں شامل لوگوں نے شہری ہلاکتیں بندکرئو،پکڑدھکڑترک کرئواوراسلام وآزادی کے حق میں نعرے بلندکئے۔کے این این کے مطابق مشترکہ مزاحمتی لیڈرشپ کی ہدایت پرحریت کے دونوں دھڑوں اورلبریشن فرنٹ سے وابستہ لیڈراورکارکن سوموارکوآبی گزرمیں جمع ہوئے ،اورانہوں نے یہاں سے شہری ہلاکتوں ،این آئی اے کی مہم اورزیادتیوں وپکڑدھکڑکیخلاف ایک جلوس نکالنے کی کوشش کی ۔جلوس میں غلام نبی زکی،ایڈوکیٹ بشیراحمدبٹ،، انجینئرہلال وار، شیخ عبدالرشیدبشیرکشمیری ،عمرعادل ڈار،نثارحسین راتھر،اشرف بن سلام ،امتیازحیدراوردیگرکئی مزاحمتی لیڈراورکارکن شامل تھے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت کے بینرتلے جب جلوس میں شامل افرادنے آگے جانے کی کوشش کی توپولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاکران کاراستہ روک دیا۔اس موقعہ پرجلوس میں شامل لوگوں نے پولیس رکائوٹ کوعبورکرکے آگے جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کئی مزاحمتی لیڈروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے پولیس تھانہ کوٹھی باغ منتقل کیا۔جن مزاحمتی لیڈروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاگیا،اُن میں غلام نبی زکی ،عمرعادل ڈار،سیدامتیازحیدر،ایڈوکیٹ بشیراحمدبٹ،فاروق احمدسوداگر،عبدالرشیدلون،امتیازاحمدشاہ،غلام محمدڈار،محمد مقبول ٹپلو، بشارت احمد بٹ اور امتیازاحمدڈاربھی شامل ہیں ۔
Comments are closed.