شبانہ چھاپوں کے دوران4لڑکوں کی گرفتاری

حیدرپورہ میں خواتین کااحتجاجی دھرنا،علاقہ میں ٹریفک جام

سری نگر:٩،جولائی : سری نگرہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پرسوموارکواُسوقت ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوئی جب یہاں خواتین نے شبانہ چھاپوں کے دوران4نوعمرلڑکوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔کے این این کومعلوم ہواکہ سنیچرکے روزحیدرپورہ میں فلائی اوئورکے نزدیک ہوئے گرینیڈحملے میں ایک سی آرپی ایف اہلکاراورایک عام شہری زخمی ہوگیا۔اُسی رات فورسزنے نزدیکی بستی میں کچھ گھروں میں چھاپے ڈالکر4لڑکوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ گرفتارکئے گئے لڑکوں کی رہائی عمل میں لانے کیلئے پولیس افسروں سے رابطہ کیاگیالیکن کوئی کامیابی نہیں ملی ۔انہوں نے کہاکہ سوموارکوعلاقہ حیدرپورہ کی رہنے والی درجنوں خواتین نے مین چوک میں جمع ہوکران گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے ،جسکے باعث ہوائی اڈے کی جانب جانے والی اہم شاہراہ پرگاڑیوں کی آواجاہی میں خلل پڑا،وریہاں ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوئی ۔احتجاجی خواتین نے گرفتارلڑکوں کوبے قصورقراردیتے ہوئے اُنکی رہائی کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جس وقت فلائی اوئورے نزدیک گرینیڈپھینکاگیا،اُس وقت گرفتارکئے گئے چاروں لڑکے ایک نزدیکی گرائونڈمیں دیگربچوں کیساتھ کھیل رہے تھے ۔پولیس افسروں کی یقین دہانی کے بعداحتجاجی مظاہرین پُرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

Comments are closed.