یاترا کا 12واں دن :یک روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال

سڑک حادثے میں2ہلاک ،6زخمی ،ایک کی قدرتی موت ،تعداد18ہوگئی

سری نگر:٩،جولائی :/ ایک روز معطلی کے بعد پیر کو سالا نہ امرناتھ یاترا بحال ہونے کے بیچ ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے مقام پر سڑک کے ایک حادثے میں 2یاتری ہلاک اورسری نگر:٩،جولائی :/ ایک روز معطلی کے بعد پیر کو سالا نہ امرناتھ یاترا بحال ہونے کے بیچ ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے مقام پر سڑک کے ایک حادثے میں 2یاتری ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوئے جبکہ دماغی نس پھٹنے سے ایک اور یاتری کی بالہ تل بیس کیمپ میں موت ہوگئی ،اس طرح 28جون سے شروع ہوئی سالانہ امرناتھ کے دوران اب تک مختلف واقعات میں 18یاتریوں کی موت ہوگئی ۔دریں اثناء جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے6ہزار یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کی طرف روانہ ہوا ۔کشمیرنیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر ،جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر سڑک کے ایک حادثے میں 2یاتریوں کی موت ہو ئی اور6دیگر زخمی ہوئے ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق ایک یاتری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے مقام پر یاتری گاڑی پر اچانک ڈرائیور قابو کھو بیٹھا ،جسکی وجہ سے وہ پلٹ گئی ،جسکے نتیجے میں سوار2یاتری لقمہ اجل اور6دیگر زخمی ہوئے ۔ہلاک ہونے والے یاتریوں میں گو رائو بررا عرف گوری اور ونود کمار ولد سریندر کمار ساکنان لدیانہ پنجاب شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت رویندر کمار ولد رام جیون ،ست یم رینہ ولد سرون ریشہ ،سکھ بیر سنگھ ولد ہر دیو سنگھ ،آشو تلوار ولد کامیت تلوار ،گو ندر سنگھ ولد جتندر سنگھ اور رمیش کمار ولد سر وین کمار کے بطور ہوئی ہے ۔زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ادھر بالہ تل بیس کیمپ میں ایک اور یاتری کی قدرتی موت ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ گرمن سنگھ ولد گر تال سنگھ ساکنہ پنجاب دماغی نس پھٹنے سے موت ہوگئی ۔معلوم ہوا ہے کہ بالہ تل کے بیس کیمپ میں یہ واقعہ پیش آیا اگر چہ اُسے فوری طور پر میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ،تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔60دنوں پر محیط پہلے12روز میں مختلف واقعات کے دوران 18یاتریوں کی موت ہوگئی ۔یہ یاترا28جون کو شروع ہوئی تھی ،جو26اگست کو اختتام پذیر ہوگی ۔یاد رہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا لینڈ سلائڈنگ اور پھسلن کے سبب کئی روز تک معطل رہی جبکہ اتوار کو یہ یاترا حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات معطل رکھی گئی ۔اس دوران پیر کو سالانہ امرناتھ یاترا دوبارہ بحال ہونے کے بیچ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے6ہزار یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ یاتریوں کا یہ قافلہ دو قافلوں کی صورت میں جموں سے سرینگر کی طرف روانہ ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ پہلا قافلے میں2ہزار998اوردوسرے قافلے میں3ہزار163یاتری شامل تھے ۔

Comments are closed.