کرناہ،رفیع آباداوربونیارمیں منشیات واسلحہ اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
اسلحہ وگولی بارود،برائون شوگراورنشہ آورادویات برآمد
7ملزمان گرفتار،2سوموگاڑیاں ضبط،متعلقہ پولیس تھانوں میں کیس درج
کپوارہ،سوپور،بارہمولہ:٩،جولائی :کے این این/ کپوارہ ،سوپوراوربارہمولہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7منشیات واسلحہ اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکرانکی تحویل سے اسلحہ وگولی بارود،برائون شوگراورنشہ آورادویات برآمدکرکے ضبط کرلیا۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس تھانہ کرناہ سے وابستہ ایک خصوصی ٹیم اور بی ایس ایف کی 124ویںبٹالین کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپرسیدہ پورہ کرناہ کے نزدیک ناکہ لگایا۔ اس دوران2سومو گاڑیوں کو روک کر اْن کی تلاشی لی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک سومو گاڑی زیر نمبرJK05A-4359کی تلاشی کے دوران پولیس نے سو مو میں سوار2فراد رفیق احمد ولد غلام حسن اور ذاکر حسین ولد سعید عالم ساکنان نو گبرا کرناہ کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ملزمان کی تحویل سے12کلوگرام ممنوعہ مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران دوسری سومو گاڑی زیر نمبرJK09-8135کوروک کرجب اسکی تلاشی لی گئی تواس میں سے پولیس کی ٹیم نے2اے کے 56رائفلیں ، 2میگزین اور اے کے 56گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سومو گاڑی میں موجود افراد مشتاق احمد ملک ولد مظفر ملک اور شبیر ککھاڑ ولد عبدالرشید ساکنان حاجی ترہ کرناہ کوموقعہ پرہی دبوچ لیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ اسلحہ ،گولی باروداورممنوعہ موادکیساتھ پڑے گئے چاروں افراد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر45/2018زیردفعہ8/21،7/25آرمزایکٹ اور13یوایل اے ایکٹ کے تحت کرناہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اس دوران منشیات اور نشیلی ادویات کادھندہ کرنے والوںکے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سوپورپولیس نے ایک منشیات اسمگلرکونشہ آورادویات کی بھاری مقدارسمیت گرفتارکرلیا۔معلوم ہواکہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر رفیع آباد کی سربراہی میں ایس ایچ ائو پولیس تھانہ ڈنگی وچھہ اورڈی ائو پولیس پوسٹ وتر گام نے ایک سرگرم منشیات فروش فاورق احمد پیار ولد غلام قادر ساکنہ انور آباد سلہ کوٹ کپواڑہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اْس کے قبضے سے نشہ آوراویات کی 10بوتلیں ضبط کیں ۔منشیات اسمگلرکوحراست میں لینے کے بعدپولیس تھانہ ڈنگی وچھ منتقل کیاگیاجہاں اُس کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر83/2018زیردفعہ8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کرکے اُسے پوچھ تاچھ شروع کردی ۔ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی اورنوشی کے بڑھتے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پولیس کوتعاون فراہم کریں۔اُدھر بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے2اسمگلروں کوبرائو ن شوگرکی بھاری مقدارسمیت گرفتارکیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بونیار پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس پارٹی نے فاریسٹ چیک پوسٹ بونیار کے قریب ناکہ لگایا کر ایک شخص کوروک کر اْس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اْس کے قبضے سے تقریباً32گرام براون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ منشیات فروش کی شناخت شاہد اقبال خان عرف سرپنچ ولد عبدالقیوم خان ساکنہ ترکانجن بونیار کے بطور ہوئی ہے۔ اس ضمن میں منشیات فروش کیخلاف پولیس تھانہ بونیاراوڑی میں ایف آئی آرزیرنمبر31/2018کیس درج کیاگیاجبکہ گرفتاراسمگلرسے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔دریں اثناء اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے برہان خان ولد سعید خان ساکنہ گانٹہ مولہ شیری حال خواجہ باغ بارہ مولہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اْس کے قبضے سے 30گرام برون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا۔منشیات فروش کیخلاف پولیس تھانہ بونیاراوڑی میں ایف آئی آرزیرنمبر33/2018کیس درج کیاگیاجبکہ گرفتاراسمگلرسے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔
Comments are closed.