فرصل یاری پورہ کولگام کی بستی پر فورسز اہلکاروں کی یلغار
آپریشن توڑ پھوڑ کے تحت درجنوں گاڑیوں ، مکانات کے شیشے چکنا چور ، علاقہ میں مکمل ہڑتال
سرینگر؍14؍فرصل یاری پورہ کولگام کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی بستی میں گھس کر مکینوں کا زد کوپ کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کی ۔ فورسز زیادتیوں کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر میں لوگوں کے خلا ف اعلان جنگ شروع کیا ہے۔فورسز زیادتیوں کے خلاف فرصل یاری پورہ کولگام میں مکمل ہڑتال رہی ۔ پولیس ذرائع نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق فرصل یاری پورہ کولگام میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب درمیانی رات کو فورسز اہلکار رہائشی بستی میں گھس گئے اور نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق 13اور 14جون کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار فرصل یاری پورہ کولگام بستی میں گھس گئے اور رہائشی مکانات کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ مکینوں کا جانوروں کی طرح زد کوپ کیا ۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ بغیر کسی اشتعال کے فورسز اہلکاروں نے رہائشی مکانات کی توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپیہ مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ فورسز زیادتیوں کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ منصوبہ بند سازش کے تحت جنوبی کشمیر کے لوگوں کو تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ احتجاج کر نے والوں نے مزید بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے درجنوں گاڑیوں ، لوڈ کیرئیروں کے شیشے چکنا چور کئے ۔ معلوم ہواہے کہ فورسز زیادتیوں کے خلاف فرصل یاری پورہ کولگام میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئیں اس دوران سرکاری دفاتروں میں بھی کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فرصل یاری پورہ کولگام میں پولیس یا فورسز کے اہلکاروں نے مکانات کی توڑ پھوڑ نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بند سازش کے تحت پولیس اور فوج کو بدنام کرنے کی سازشیں رچائی جار ہی ہیں۔
Comments are closed.