شام کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

شام کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

بیروت، 9 جولائی : شام کے صوبہ حمص کے ٹی 4 فضائی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنا کر داغے گئے کئی میزائلوں کو شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ حملہ اتوار کی رات کو کیا گیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے این اے نے بتایا کہ اس فضائی فوجی ٹھکانے ٹی 4کو نشانہ بنا کر داغے جانے والے کئی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ۔یہ اس کے دشمن ممالک کی حملہ آورانہ کارروائی تھی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ انہیں کس کی جانب سے داغا گیا تھا اور اس کے پیچھے مقصد کیا تھا۔ان میزائلوں سے ہوائی اڈے کو زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
جنوبی شامی صحرا میں تعینات ایک فوجی افسر نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے جنوبی تانف علاقے سے آئے ان میزائلوں کو مار گرایا ہے، انہیں حمص ایئر بیس ٹھکانے کو ہدف بنا کر داغا گیا تھا۔
اس دوران امریکی مرکزی کمان کے ترجمان کیپٹن بل اربان نے کہا کہ ان میزائلوں کو امریکہ یا اس علاقے میں تعینات اتحادی افواج کی جانب سے نہیں داغا گیا ہے۔
رائٹر،

Comments are closed.