پونچھ اور راجوری سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان گھمسان

200

عسکریت پسند اس طرف آنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں /وزارت دفاع
سرینگر؍14؍جون؍پونچھ ، راجوری سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 200عسکریت پسند اس طرف آنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے راجوری ، نوشہرہ اور بھمبر سیکٹروں میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی ایس ایف چوکیوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق دیر رات پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم متحرک اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے بندوقوں کو خاموش کردیا ۔ دفاعی ترجمان نے الزام لگایا کہ پاکستانی رینجرس سیز فائر معاہدے کی آڑ میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیل رہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھوار صبح سویرے پونچھ سیکٹر میں بھی پاکستان نے بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سرحد کے نزدیک رہائشی پذیر لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ وزارت دفاع کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 200عسکریت پسند اس طرف آنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں جنگجوں اس طرف آنے کے بعد فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بند ی کر رہے تاہم لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر بی ایس ایف کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی غیر قانونی طورپر اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Comments are closed.