برہان کی دوسری برسی پر حزب المجاہدین میں شامل ہوا آئی پی ایس افسر کا بھائی
برہان کی دوسری برسی پر حزب المجاہدین میں شامل ہوا آئی پی ایس افسر کا بھائی
جموں و کشمیر کےعلیحدگی پسندوں نے اتوار کو دہشت گرد برہان وانی کی موت کی دوسری برسی منائی۔ اس موقع پر دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے حال ہی میں شامل ہوئے 32 نئے دہشت گردوں کی تصویر جاری کی ہے۔ ان میں کشمیر کے رہنے والے ایک آئی پی ایس افسر کا بھائی بھی شامل ہے جو میڈیکل کی پڑھائی کر رہا تھا۔ اس دہشت گرد کی شناخت شمس الحق مینگنو کے طور پر ہوئی ہے۔ جانکاری کے مطابق ، شمس الحق بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری( بی یو ایم ایس) کا طالب علم ہے۔
حزب المجاہدین نے اتوار کے روز جو تصویر جاری کی ہے اس میں شمس الحق اے کے 47 رائفل کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ اسے حزب المجاہدین میں کمانڈر بنایا گیا ہے۔ برہان وانی کی برسی پر بھرتی کئے گئے نئے دہشت گردوں کی تصویریں جاری کر کے حزب المجاہدین نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ برہان وانی ان کا ہیرو تھا۔ حزب المجاہدین نے اپنے اس نئے شاگرد کو ’ برہان ثانی‘ یا ‘ برہان- 2‘ کوڈ نیم دیا ہے۔
شوپیان ضلع کا رہنے والا شمس الحق سری نگر کے جکورا کے سرکاری کالج میں بی یو ایم ایس کا طالب علم رہ چکا ہے اور وہ مئی میں گھر سے غائب ہو گیا تھا۔ شمس الحق مینگنو کے بھائی انعام الحق 2012 بیچ کےآئی پی ایس آفیسر ہیں۔ فی الحال وہ شمال مشرق میں تعینات ہیں۔
Comments are closed.