گزشتہ رات کئے گئے حملوں میں جیش محمد براہ راست ملوث وادی میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں/پولیس سربراہ

سرینگر؍14؍جون؍عسکریت پسندوں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ پولیس سربراہ نے واضح کردیا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امر ناتھ یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ رات کئے گئے حملوں میں جیش محمد کے جنگجوں ملوث ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا ہے کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ رات کئے گئے حملوں میں صرف دو ایس پی او ز زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات کئے گئے حملوں میں جیش محمد کے عسکریت پسند ملوث ہیں۔ پولیس سربراہ نے یقین دلایا کہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے سیکورٹی کے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پُر امن یاترا کو یقینی بنانے کیلئے تین دائروں والی سیکورٹی تعینات رہے گی۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید کے مطابق گھبرانے کی ضرورت نہیں ، سیکورٹی ایجنسیاں عسکریت پسند تنظیموں پر دباو بنائے رکھے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.