میڈیکل کالج میں ڈاکٹر کی مارپیٹ کے خلاف احتجاج

اسپتال کے تمام ملازمین کام چھوڑہرتال پر

میڈیکل کالج میں مبینہ طور ڈاکٹرکی مارپیٹ کے خلاف تمام ڈاکٹروں نے یک جٹ ہوکر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس اہلکار نے ڈاکٹر کی مارپیٹ کی۔شدید مارپیٹ کے نتیجے میں ڈاکٹر کوعلاج ومعالجے کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار نے ڈاکٹر کو اس وقت زدوکوب کیا جب وہ اسپتال میں اپنے فرایض انجام دے رہاتھا۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے اسپتال پہنچ کرحالات کا جائزہ لیا،اور اس سلسلے میں پولیس نے اسپتال انظامیہ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

Comments are closed.