کشمیر میں جنگجوؤں کے پے در پے حملوں کے بعد سیکورٹی بدستور الرٹ

سری نگر، 14 جون : وادی کشمیر میں گذشتہ رات جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے کیمپوں اور پولیس تھانوں پر پے درپے 6 حملوں کے بعد سے سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کو بدستور ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
گذشتہ رات ہونے والے جنگجویانہ حملوں میں جہاں سی آر پی ایف، ریاستی پولیس اور فوج کے کم ازکم 15 اہلکار زخمی ہوئے، وہیں جنگجوایک ریٹائرڈ جج کے محافظوں کے 4 خودکار ہتھیارلوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔
جنوبی کشمیر میں جنگجوؤں نے گذشتہ شام سے رات دیر گئے تک سی آر پی ایف کیمپوں، ایک پولیس تھانے اور ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔

Comments are closed.