دشمنان اسلام نے سوشل میڈیا پر وحدت المسلمین کے خلاف جنگ چھیڑا ہے۔

مسلمان باہمی اتحاد و اخوت کے ذریعے بھر پور دفاع کریں۔ مولانا قمی
سرینگر/13 جون/پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سرپرست اعلٰی مولانا سبط محمد شبیر قمی صدر نے شبیر احمد صوفی اور سیکریٹری جنرل آغا سید یعصوب الموسوی نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جارہے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام جو اتحاد اسلامی کے سخت ترین مخالف ہیں آئے روز سوشل میڈیا پر ایسا مواد اپلوڈ کرتے ہیں جو یا تو شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں یا سنی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کررہے ہیں مولانا قمی نے کہا اگرچہ ایسے افراد اسلامی لبادہ اوڑھ کر قرآن پاک اور احادیث کو بیان کررہے ہیں لیکن ان کا اصل ہدف اور مقصد مسلمانوں کے صفوں میں تفرقہ پیدا کرکے اسلام کو بدنام اور کمزور کرنا ہے انہوں نے کہا ایسے افراد کا دور تک بھی اسلام سے واسطہ نہیں ہے ظاہری طور خواہ وہ سنی مسلک سے تعلق رکھتے ہو یا شیعہ مسلک سے۔ مولانا قمی نے کہا اس وقت عالمی سامراج نے سنی مسلمانوں میں بھی ایک تنظیم کو وجود میں لایا ہے اور شیعہ مسلمانوں میں بھی جو اپنے آقا سامراجیت کی ترویج کے لئے ایک دوسرے کے خلاف ویڈیو کلپس تصاویر اور صوتی کلپیں وغیرہ تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے ہیں حتیٰ کہ ان کے زیر اہتمام مذہب کے نام پر کچھ ٹی وی چینلز بھی چل رہیں ہیں جن کو بڑے بڑے اسلامی نام رکھ کر سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے کر ایک دوسرے کے خلاف لڑنے پر آمادہ کررہے ہیں مولانا نے کہا ہمارے عظیم الشان قائد رہبر معظم آیت اللہ حضرت امام خامنہ ای نے آج تک کئی بار ایسے افراد کی طرف اشارہ کیا ہے جو مذہب کے نام پر شیعہ یا سنی مسلمانوں کے جذبات بھڑکارہے ہیں وہ ہمیشہ شیعہ سنی کے مابین اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے پر زور دے رہے ہیں اور ایسے نام نہاد مسلمان گروہوں سے ہوشیار اور بیدار رہنے کی تلقین کررہے ہیں جو ایک دوسرے کے مرشدوں اماموں کے خلاف زہر اگل دے مولانا نے کہا برطانیہ کا تخلیق کردہ شیعہ نام کا گروپ ہو یا امریکہ کا تیار کردہ سنی گروہ دونوں اسلام کے سخت ترین دشمن ہیں اور دونوں اسلام و مسلمانوں کی پستی کے لئے ناکام کوششیں کررہے ہیں لہذا امت مسلمہ کے تمام ائمہ جماعت اور روشن فکر افراد سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے وہ اس کا خیال رکھیں
مولانا نے کہا ہے کہ ہمارا دین ایک ہے ہمارا رب ایک ہے ہمارا قرآن ایک ہے ہمارا قبلہ ایک ہے ہم سب رسول گرامی اسلام کے امتی ہیں چاہئے سنی ہو یا شیعہ ہمارا ہدف اور مقصد ایک ہی ہے لہذا ہم دشمنان اسلام اور دشمنان اتحاد کے خلاف ایک ہوکر لڑیں گے اللہ تبارک و تعالٰی ہمارا حامی و مددگار ہے

Comments are closed.