امرناتھ یاترا : اب تک 36366عقید مندوں نے مقدس گفا کے درشن کئے

سری نگر، 3جولائی: ’ہر ہر مہادیو‘ اور ’بم بم بھولے‘ کے جے کاروں کے ساتھ امرناتھ یاترا کے لئے جموں وکشمیر کے بالتال اور ننوان پہلگام بیس کیمپوں سے منگل کو عقیدت مندو ں کا ایک اور جتھہ مقدس گفا کے درشن کے لئے روانہ ہوگیا۔
جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کیمپ سے خواتین اور سادھوؤں سمیت 3489یاتریوں کا نیا جتھہ بابابرفانی کے درشن کے لئے روانہ ہوا۔
گزشتہ مہینے 28جون سے شروع ہوئی 60دن تک چلنے والی امرناتھ یاترا کے پانچویں دن پیر کو سب سے زیادہ 22500یاتریوں نے ہم شیولنگ کے درشن کئے۔ یاترا کے پہلے تین دن بار ش کی وجہ سے تودے گرنے اور راستے پر پھسلن کے سبب یاترا میں رخنہ پڑا۔
یاترا کنٹرول روم کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ عقیدت مندوں کا ایک جتھہ جس میں خواتین اور سادھو شامل ہیں، منگل کی صبح بالتال کے بیس کیپ سے مقدس امرناتھ گفاکے لئے روانہ ہوگیا۔ آسمان میں بادل چھائے رہنے کے باوجود عقیدت مند 14کلومیٹر کی پہاڑی یاترا کے بعد آج دوپہر امرناتھ گفا پہنچیں گے۔ ان میں سے بیشتر عقیدت مند گفا میں ہم شیولنگ کے درشن کے بعد واپس جانے کی کوشش کریں گے جبکہ دیگر کیمپ میں رکیں گے ۔ پیر کو درشن کرنے والے عقیدت مند بھی بیس کیمپ سے اپنی منزلوں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
یو این آئی

Comments are closed.