مریضوں کیلئے مخصوص ادویات کی چوربازاری

رعناواری اسپتال کے دواسازسمیت2ملزمان کوگرفتار

سری نگر:٢،جولائی : سرکاری اسپتال میں مریضوں کیلئے مخصوص ادویات کی چوربازاری کابھانڈاپھوڑتے ہوئے پولیس نے رعناواری اسپتال کے دواسازسمیت2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ پولیس تھانہ رعناواری کوشکایت ملی کہ علاقہ میں واقع بڑے سرکاری شفاخانہ’جواہرلعل نہرئومیموریل اسپتال‘میں تعینات کچھ ملازمین یہاںآنے والے مریضوں کیلئے مخصوص ادویات کوچوربازارمیں فروخت کررہے ہیں ۔شکایت کافوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے رعناواری اسپتال میں تعینات ایک دواساز Pharmacistشکیل احمدشاہدولدبشیراحمدساکنہ ہائوسنگ کالونی بمنہ اوراسی اسپتال میں بطورصفائی کرمچاریSweeperتعینات شمیم احمدخان ولدبشیراحمدساکنہ خانپورہ بیروہ بڈگا م کوپوچھ تاچھ طلب کیا۔پولیس تھانہ رعناواری کے ذرائع نے بتایاکہ دوران پوچھ تاچھ اسبات کااعتراف کیاکہ وہ اسپتال سے مختلف قسم کی ادویات چوری چھپے نکال کرکچھ مخصوص دئوافروشوں کوفروخت کرتے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کی نشاندہی پرپولیس نے Metoclopramideنامی انجکشن سے بھرے 4ڈبے Boxesکوبرآمدکرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سرکاری اسپتال کی ادویات برآمدہونے کے بعددونوں ملازمین کوباضابطہ طورپرحراست میں لیاگیا،اوراُن کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر47/2018زیردفعہ409آرپی سی کے تحت پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دونوں سے مزیدپوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتال سے دوائیاں نکال کربازارمیں فروخت کئے جان کے سلسلے میں مزیدگرفتاریوں کاامکان ہے۔

Comments are closed.