چچاسیرتوبھتیجاسواسیر:پی ڈی پی میں خاندانی راج

عمران انصاری کاپارٹی سے قطع تعلق
کہاپارٹی کوخاندانی افرادنے تباہ کردیا۔اب دم گھٹتاہے

سری نگر:٢،جولائی :کے این این/ 2ہفتے قبل اقتدارسے بیدخل ہوئے علاقائی جماعت پی ڈی پی کااندرونی خلفشارکھل کرسامنے آرہاہے کیونکہ ممبراسمبلی جڈی بل سیدعابدحسین انصاری کے بعداب سابق کابینہ وزیراورممبراسمبلی پٹن سیدعمران رضاانصاری نے بھی یہ سنگین الزام لگادیاکہ پارٹی میں ایک مخصوص خاندان کے افرادکی آئوبھگت کی جاتی ہے اورسبھی فیصلہ یہی کچھ افرادلیتے ہیں ۔کے این این نمائندے محمدلطیف کے مطابق ترکول بل پٹن کادورہ کرنے کے دوران عمران انصاری نے نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ اب اُن کاپی ڈی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اوربقول موصوف انہوں نے یہ بات خودپارٹی صدرمحبوبہ مفتی سے کہہ دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس مقصدکے تحت مفتی صاحب مرحوم نے پی ڈی پی کوبتایاتھا،اب وہ مقصدہی نہیں رہا۔عمران انصاری کاکہناتھاکہ ماضی میں پی ڈی پی ایک سیاسی جماعت تھی لیکن اب یہ فیملی پارٹی بن گئی ہے جس میں ماماجی ،تایاجی اوربھیاجی کی توآئوبھگت ہوتی ہے لیکن خون دینے والوں کیلئے اس پارٹی میں اب کوئی جگہ نہیں بچی ہے ۔سابق وزیرنے کہاکہ خاندانی افرادنے نہ صرف پی ڈی پی کوبربادکردیابلکہ اب یہ پارٹی لوگوں میں بھی بدظن ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم باربارمحبوبہ مفتی سے اسبارے میں بات کرتے رہے لیکن انہوں نے ہماری باتوں یاخدشات پرغورنہیں کیا،اسی لئے آج پی ڈی پی کی یہ حالت ہوگئی ہے۔عمران رضاانصاری نے گلہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم سے توکبھی پارٹی میں کوئی بات پوچھی نہیں جاتی ہے اورنہ کسی مسئلے یامعاملے پرہماری کوئی رائے لی جاتی ہے ۔پی ڈی پی اورکانگریس کے درمیان ممکنہ اتحادکے بارے میں پوچھ گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا’ہم سے کبھی پوچھانہیں جاتا،محبوبہ جی جانتی ہونگی کہ کیاہورہاہے‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ کچھ عرصہ سے میں کہتارہاہوں کہ پی ڈی پی میں ہمارادم گھٹ رہاہے کیونکہ کچھ افرادنے اس پارٹی کوہائی جیک کرلیاہے ۔عمران انصاری کاکہناتھاکہ ایک مخصوص خاندان کے کچھ افرادنے ملکرمفتی صاحب مرحوم کے خواب کوچکناچورکردیا۔انہوں نے کہاکہ اپنوں نے نہیں خاندان والوں نے پی ڈی پی کوتباہ کردیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شخص آزادہے کہ وہ کس پارٹی سے نکلتاہے اورکس میں چلاجاتاہے ۔عمران انصاری نے بتایاکہ کوئی اپنامستقبل کیوں خراب کرے ،ہرشخص آزادہے ۔سابق وزیرعمران انصاری نے پی ڈی پی سے قطع تعلق کئے جانے کابگل بجاتے ہوئے کہا’ہم نے پہلے ہی پارٹی کوخداحافظ کہہ دیاہے اوربقول اس فیصلے سے محبوبہ مفتی کوباخبر کیاجاچکاہے‘۔ایک سوال کے جواب میں عمران انصاری نے واضح کیاکہ اگرکوئی پارٹی بغیرکسی خاندانی راج کے ہو،اوراس کالیڈرواقعی ایک لیڈرہوتومیں ایسی پارٹی میں شامل ہونے سے نہیں کرائونگا۔انہوں نے کہاکہ ایساکوئی لیڈراُبھرتاہے تومیں اسکاساتھ دئوں گا۔

Comments are closed.