یاتریوں پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹ

جموں وکشمیر پولیس نے کی ایف آئی آر درج،تحقیقات شروع

جموں:٢ جولائی :/ ریاستی پولیس نے امرناتھ یاتریوں پر جموں میںحملے سے متعلق سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹ کرنے کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا جبکہ معاملے کی نسبت تحقیقات شروع کردی جبکہ عنقریب گرفتاریاں بھی متوقع ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس نے جموں میں امرناتھ یاتریوں پر سوشل میڈیا پر حملے سے متعلق فرضی اور من گھڑت پوسٹ کرنے کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ پوسٹ ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے کئے گئے تھے ،جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن ترکوٹہ نگر میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر173/2018زیر دفعات147،427،505آر پی سی اور2/22ٹورسٹ ٹریڈنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی ۔ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے مغل مارکیٹ جموں ریلوے اسٹیشن سے ایک ٹرول ایجنسی چلارہے ہیں اور انہوں نے بیرون ریاست ٹیکسیاں لائی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر مقامی ٹیکسی ایجنسی سے منسلک کئی ڈرائیوروں نے مغل مارکیٹ سے نجی طور پر ٹیکسی سہولیت فراہم کرنے والی ٹیکسیوں کے شیشے توڑ ڈالے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس میں شکایت درج کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پرامرناتھ یاتریوں پر حملے سے متعلق پوسٹ کئے ۔پولیس کے مطابق فرضی کہانی سے امرناتھ یاتریوں میں خوف وہراس پھیلا ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

Comments are closed.