ساتواں دن :سالانہ امرناتھ یاترا جاری

13ہزار816یاتریوں نے کئے درشن،6ہزار یاتری جموں سے گپھا کی طرف روانہ

سری نگر:٢ جولائی :/ سالانہ امرناتھ یاترا2018پیر کو ساتویں روز دونوں روایتی راستوں سے جاری رہی ،جس دوران 8ہزار یاتریوں نے بیس کیمپوں سے گپھا کے درشن کیلئے اپنا سفر شروع کیا جبکہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا۔سات روز میں دو دن تک امرناتھ یاترامعطل رہنے کے باوجود اب تک13ہزار816یاتریوں نے سطح سمندر سے قریب13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امرناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق 28جون سے شروع ہوچکی سالانہ امرناتھ یاترا ننون پہلگام اور بالہ تل سونہ مرگ کے روایتی راستوں سے جاری ہے ۔حکام کے مطابق پیر کی صبح قریب8ہزار یاتریوں نے گپھا کے درشن کے لئے بیس کیمپوں سے آگے کا سفر شروع کیا ۔حکام نے بتایا کہ شدید موسلادھار بارشوں کے سبب یاترا میںخلل پڑا تھا ،تاہم پیر کو یہ احسن طریقے سے جاری رہی ۔انہوں نے بتایا کہ ہزاروں یاتری بیس کیمپ ننون سے درشن کیلئے مختلف قافلوں کی صورت میں روانہ ہوئے جبکہ اسی طرح بالہ تل کے راستے سے بھی ہزاروں کی تعداد میں یاتریوں نے آگے کا سفر شروع کیا ۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب6ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیلئے پیر کی صبح اپنا سفر شروع کیا ۔حکام نے اس حوالے سے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ5ہزار791یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں کے بیس کیمپ سے گپھا کے درشن کیلئے پیر کی صبح سخت سیکورٹی میں روانہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری دو گروپوں میں تشکیل تھا ،ایک گروپ میں4ہزار47یاتری تھے جبکہ دوسرے گروپ میںایک ہزار744یاتری شامل تھے ،جو 201گاڑیوں میں سوا ر ہوئے ۔یاد رہے کہ 60دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا28جون کو شروع ہوئی ،جو26اگست کو اختتام پذیر ہوگی ۔امرناتھ شرائن بورڈ حکام کے مطابق سات روز میں دو دن تک امرناتھ یاترامعطل رہنے کے باوجود اب تک13ہزار816یاتریوں نے سطح سمندر سے قریب13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امرناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے۔انہوں نے اس حوالے سے کے این این کو اعداد وشمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ28جون کو ایک ہزار7یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے ،29جون کو ایک ہزار287یاتریوں نے درشن کئے جبکہ اسی طرح30جون کو587یاتریوں نے درشن کئے ۔یکم جولائی کو 10ہزار935یاتری نے امرناتھ گپھا میں واقع برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے ۔امسال یاترا کیلئے ایک لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

Comments are closed.