موسم میں بہتری ، سطح آب میں بتدریج کمی
لوگوں نے لی راحت کی سانس
سیلابی خطرے سے نمٹنے کیلئے کمیونٹی ٹاسک فورس متحرک
سری نگر:٢ جولائی :/ اب جبکہ موسم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ اِسکی معائون ندی نالوں میں بھی سطح آب میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔تاہم نوجوانوں نے سیلابی جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے رضاکارانہ طور علاقائی سطح پر کمیونٹی ٹاسک فورس تشکیل دیا ۔ادھر دریائے جہلم سنگم ،رام منشی باغ اور عشم کے مقام پر خطرے کے نشان سے نیچے ہی بہہ رہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں نے بڑی راحت کی سانس کی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز سے موسم میں آئی نمایاں بہتری کے ساتھ ہی دریائے جہلم میں پانی کی سظح میں مسلسل گرائوٹ ریکارڈ کی جارہی ہے ۔موسلادھار اور شدید بارشوں کے باعث وادی کشمیر میں پیدا ہواسیلابی خطرہ اب مکمل طور پر ٹل چکاہے ،کیونکہ اتوار اور پیر کو دھوپ چھائوں کا کھیل تو جاری رہا ،تاہم بارشوں کا سلسلہ رُک گیا ۔بارشوں کا سلسلہ رُک جانے کے ساتھ دریائے جہلم میں سطح آب میں بتدریج کمی آئی ۔محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے حکام مطابق صبح9بجے سنگم کے مقام پر دریائے جہلم 11.80فٹ پر بہہ رہا جبکہ رام منشی باغ کے مقام 15.61فٹ اور عشم کے مقام پر12.25فٹ کی سطح سے بہہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم کی معائون ندی نالوں میں سطح آب میں مسلسل گرائوٹ ریکارڈ کی جارہی ہے ۔انہوں نے صبح 9بجے نالہ ویشنو کھڈونی کے مقام پر 3.75میٹر ، نالہ رمنی آراء وچی کے مقام 1.25میٹراور نالہ لدر میں سطح آب بٹہ کوٹ کے مقام پر 1.05میٹر ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے حکام مطابق پیر کو موسم خشک رہنے کے سبب دریائے جہلم اب خطرے کے نشان سے تینوں پیمانوں کے مقامات بہہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوپہر2بجے سنگم کے مقام پر دریائے جہلم میں سطح آب 10.78فٹ ریکارڈ کیا گیا اور اس میں گرائوٹ ہی ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ رام منشی باغ میں دریائے جہلم میں سطح آب 14.84فٹ اور عشم کے مقام پر سطح آب 11.75فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے پیش نظر صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے اور خصوصی ٹیمیں ہنوز متحرک ہے ۔ادھر نوجوانوں نے سیلابی جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے رضاکارانہ طور علاقائی سطح پر کمیونٹی ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے ۔گوکہ دریائے جہلم خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہا ہے ،تاہم شمالی کشمیردو اضلاع بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے سمبل ،سوناواری اور پٹن میں انڈو گلوبل سوشل سروس سوسائٹی کی جانب سے کمیو نٹی ٹاسک فورسز تشکیل دئے ،جو کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہے ۔ادھر ایس ایس پی بانڈی پورہ شیخ زلفقار آزاد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بانڈی پورہ میں سیلاب سے آگاہی تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس بانڈی پورہ ، ایس ڈی آر ایف ، ہوم گارڈ رضا کار اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments are closed.