جموں وکشمیر سمیت بھارت بھر میںموسمی تبدیلی کاامکان
شدید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
منگل سے لیکر جمعہ تک بارشیں ہونے کا اندیشہ ظاہر،بھارتیہ محکمہ موسمیات نے کیا کلینڈر جاری
سری نگر:٢ جولائی :/ بھارتیہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اِ س ہفتے جموں وکشمیر سمیت بھارت بھر میں شدید موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ منگل سے جموں وکشمیر میں موسمی صورتحال تبدیلی ہونے کا امکان ہے ،جس کا اثر جمعہ شام تک رہے گا ۔کشمیر نیوز نیٹ ور ک مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق وادی کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ٹل جانے کے بیچ بھارتیہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سمیت بھارت بھر میں شدید موسلادھار بارشوں کا قوی امکان ہے ۔اس ضمن میں ایک کلینڈر جاری کیا گیا ہے ،جس کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں بشمول جموں وکشمیر میں منگل سے لیکر جمعہ تک بھاری سے لیکر انتہائی بھاری بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔بھارتیہ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر ،تامل ناڈو ،آسام اور گجرات میں جمعہ تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ساتھ بھاری بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ مون سون نے گزشتہ ہفتے دستک دی جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ،جو کہ اضافی17دنوں تک جاری رہ سکتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہا کہ اتر کھنڈ اورمشرقی اتر پردیش میں اگلے چند روز کے دوران چند ایک مقامات پر بھاری بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ کئی مقامات پر شدید موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اسی طرح سب ہمالیاتی علاقوں ویسٹ بنگال ،سکم ،بہار ،آسام اور میگہا لیہ میں بھی اس عرصے کے دوران چند ایک مقامات پر بھاری بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماچل پر دریش ،ویسٹ اتر پردیش اور ارناچل پردیش میں پیر کی شام سے ہی موسمی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے ،جس دوران یہاں شدید موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہے ۔بھارتیہ محکمہ موسمیات نے ایک ایسے وقت میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب بھارت میں کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ جموں وکشمیر خاص طور پر وادی میں سیلابی خطرہ پیدا ہوگیا تھا ،جو فی الوقت ٹل گیا ،تاہم بارشوں کی پیش گوئی کے باعث لوگوں میں اضطراب برقرار ہے ۔بھارتیہ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی ہریانہ ،چندی گڑھ ،چھتیس گڑھ ،جھارکھنڈ ،اڑیسہ ،ناگہ لینڈ ،منی پور اور تری پورہ ،کونکن اور گوا ،تامل ناڈو ،لکشدیپ ،اور کرناٹکاکے چند ایک مقامات پر پیر کی شام سے ہی موسمی تبدیلی کا امکان ہے ،جس دوران بھاری بارشیں ہوسکتی ہے۔ان کا کہناتھا منگل سے آسام اور میگہالیہ میں منگل سے بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اسی ایسٹ اتر پردیش ،ویسٹ بنگال ،سکم اور بہار میں بھی منگل سے بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے ۔بھارتیہ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر ،ہماچل پردیش ،اتر اکھنڈ ،پنجاب ،شمالی ہریانہ ،چندی گڑھ ،مغربی اتر پردیش ،جھارکھنڈ ،ارنا چل پردیش ،ناگہ لینڈ ،منی پور ،میزو رم ،تری پورہ سمیت دیگر کئی ریاستوں میں منگل سے موسمی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے جس دوران یہاں بھاری اور شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق فورتھ مون سون سیزن یکم جون کو شروع ہوا ،جو30ستمبر کو ختم ہوگا ۔
Comments are closed.