نیرو مودی کے خلاف انٹرپول نے ریڈکارنر نوٹس جاری کیا

نیرو مودی کے خلاف انٹرپول نے ریڈکارنر نوٹس جاری کیا

نئی دہلی،2جولا ئی : انٹرپول نے ہزاروں کروڑ روپے کے پنجاب نیشنل بنک گھپلہ کے اہم ملزم نیرو مودی کے خلاف ریڈکارنر (آر سی این) جاری کیا ہے۔
انٹرپول نے نیرو کے بھائی نشال مودی اور ان کی کمپنی کے ایکزیکیوٹیو سبھاش پرب کے خلاف بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
پنجاب نیشنل بنک میں 13ہزار کروڑ روپے کی فریب دہی سامنے آنے کے بعد نیرو کے ساتھ ان کے ماما میہول چوکسی اور دیگر کے خلاف مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے دونوں کے بیرون ملک بھاگنے کے بعد ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی تھیں۔
یو این آئی.

Comments are closed.