جے ان ہندستان دورہ کے دوران مودی سے اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے
جے ان ہندستان دورہ کے دوران مودی سے اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے
سیول،2جولائی :جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان جولائی میں ہندستان کے دورہ پر آئیں گے اور وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کرکے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔
جنوبی کوریاکے صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق مسٹر جے ان آٹھ سے 11جولائی تک ہندستان کا دورہ کریں گے۔ مسٹر مودی کی دعوت پر ہندستان کے دورہ کے دوران مسٹر جے ان صدر رامناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندستان نہ صرف اقتصادی امور بلکہ کوریائی جزیرہ نما میں امن اور خوشحالی کے تعلق سے بھی جنوبی کوریا کا اہم شراکت دار ہے۔
جنوبی کوریا نے 1973 میں ہندستان کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کئے تھے۔
رائٹر.
Comments are closed.