میکسکو صدر کے انتخاب میں اوبراڈور کو حاصل ہوئی اکثریت

میکسکو صدر کے انتخاب میں اوبراڈور کو حاصل ہوئی اکثریت

میکسکو سٹی، 2 جولائی : میکسکوں میں ایکزٹ پول کے مطابق بائیں بازو کے لیڈرآندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اتوار کے روز ہونے والے صدر کے انتخاب میں جیت حاصل کرلی ہے۔
شمالی امریکی ملک میکسکو میں برسراقتدار انسٹی ٹیوشنل ریوولیوشنری پارٹی (پی آر آئی) کے امیدوار جوز اینٹونیو میڈ نے صدر کے انتخاب میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ مسٹر میڈ نے بائیں بازو کے اپنے حریف آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو نئی حکومت بنانے کے لئے مبارکباد دی ہے۔
مسٹر میڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میکسکو کی بھلائی کے لئے میں ان کی کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔ مسٹر اوبراڈور کے دیگر حریفوں نے بھی شکست تسلیم کرلی ہے۔ 64 سالہ مسٹر اوبرا ڈور میکسکو سٹی کے میئر رہ چکے ہیں۔
مسٹر اوبراڈور میکسکو کے پہلے بائیں بازو کے صدر ہوں گے۔ وہ ملک کو قوم پرستی کی سمت لے جانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے امریکہ پر اقتصادی انحصار کو کم کرنے کا عہد کیا ہے۔
واضح رہے کہ تجارت و مائیگریشن کے معاملے پر میکسکو کی موجودہ حکومت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے خوشگوار تعلق ہے۔
رائٹر۔

Comments are closed.