موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی ،بھاجپا حکومت ذمہ دار :تاج محی الدین

عوام کو صرف ِ نظر کرنے والی جماعتوں کو جواب دینا کا وقت آگیا

سرینگر،اوڑی:یکم جولائی:/ کانگریس کے سینئر لیڈر تاج محی الدین نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے لئے پی ڈی پی ،بھاجپا سرکارکو ذمہ دار ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو عوام عدالتی میں جواب ملے گا ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں ،کیو نکہ عوام کو صرف ِ نظر کرنے والی جماعتوں کو جواب دینا کا وقت آگیا۔ادھر کانگریس کے سرینگر مشتاق احمد کھانڈے نے میوہ باغات اور زرعی اراضی کو بارشوں سے پہنچے نقصان پر گہری تشویش کا اظہارکیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق چندن واڑی اوڑی میں میں پارٹی کارکنان کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر تاج محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اسمبلی انتخابات کیلئے متحرک ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی وسکورٹی صورتحال کیلئے پی ڈی پی ،بھاجپا حکومت ذمہ دار ہے اور حکومتی ناکامی کیلئے لوگ دونوں پارٹیوں کو معاف نہیں کریں گی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں پارٹیوں نے ریاست میں امن اور ترقی کو شدید نقصان پہنچا ۔تاج محی الدین نے کہا کہ تینوں خطوں میں اس عوام مشکلات سے دوچار ہے ۔انہوں نے پی ڈی پی ،بھاجپا کے سابق اتحاد کو ناپاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد عوام کو راحت پہنچا نے میں ہر سطح پر ناکام رہا،جسکی وجہ سے یہاں کسی طرح کی ترقی نہیں ہوئی ۔تاج محی الدین نے الزام عائد کیا کہ یو پی اے ۔1اور یوپی اے ۔2میں جموں وکشمیر میں جو ترقیاتی عمل شروع کیا گیا ،اُسے بھی سابق حکومت نے منجمند کیا ۔انہوں نے کہ اوڑی کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیت سے محروم رکھا گیا ،جسکے وہ حقدار تھے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں ترقیاتی عمل میں دوبارہ شروع کرے اور یقین دہانی کرائے کہ عوام کو ہر سطح پر انصاف فراہم کیا جائیگا ،خاص طور پر خطہ افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کی مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ،بھاجپا نے سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو صرف ِ نظر کیا جبکہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں کوئی ترقیاتی کام نظر ہی نہیں آیا ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کیلئے متحرک ہوجائیں کیونکہ سیاسی استحصالی جماعتوں پی ڈی پی ،بھاجپا کو بقول اُنکے جواب دینے کا وقت آگیا ۔ادھر کانگریس کے سرینگر مشتاق احمد کھانڈے نے میوہ باغات اور زرعی اراضی کو بارشوں سے پہنچے نقصان پر گہری تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے ضلع شوپیان میں میوہ باغات اور زرعی اراضی کو بارشوں سے پہنچے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گور نر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ متاثر باغ مالکان اور کسانوں کو فوری طور راحت پہنچا نے کیلئے معاوضہ واگزار کرے ۔

Comments are closed.