پلوامہ میں فورسز کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ

علاقے کا محاصرہ ،حملہ آئوروں کی تلاش شروع ،کوئی نقصان نہیں

پلوامہ:یکم جولائی:کے این این/ جنگجوئوں نے اتوار کو جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافاتی گائوں ڈلی پورہ میں پولیس وفورسز کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی ،تاہم اس مسلح حملے میں فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔فائرنگ کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ۔کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق جنگجوئوں نے اتوار کی دوپہر فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ ۔سرنو روڑ پر ڈلی پورہ کے مقام پر پولیس و فورسز نے مشترکہ ناکہ لگا رکھا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران یہاں مسلح جنگجو نمودار ہوئے ۔جنہوں نے مذکورہ فورسز کی مشترکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آئور موٹر سائیکل پر سوار تھے ،تاہم آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ،تاہم آخر ی اطلاعات ملنے تک یہاں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا ۔

Comments are closed.