مدثرکی میت کے مطالبے کولیکردوسرے روزبھی احتجاج

اولڈبرزلہ اور،پریس کالونی میں میں مردوزن کے مظاہرے

سری نگر:یکم جولائی :/ اولڈبرزلہ سری نگرکے جنگجونوجوان مدثرعرف ابوعبداللہ کی میت کے مطالبے کولیکردوسرے ر وزبھی احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں مقامی مردوزن اورکئی مزاحمتی لیڈروں وکارکنوں نے بھی شرکت کی ۔کے این این کے مطابق ترہگام کپوارہ کے مضافاتی کاچہامہ جنگل میں ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے اولڈبرزلہ سری نگرکے رہنے والے نوجوان مدثراحمدبٹ عرف ابوعبداللہ ولدغلام احمدبٹ کی میت کے مطالبے کولیکردوسرے روزبھی مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ۔معلوم ہواکہ 29جون کوکاچہامہ ترہگا م کپوارہ ک جنگل میں ہوئی جھڑپ کے دوران ایک جنگجوماراگیاجسکی میت کونزدیکی علاقہ گلی جمہ گنڈمیں سپردخاک کیاگیا۔احتجاجی مظاہرین نے بتایاکہ اس جھڑپ کے بعدمدثرکے اہل خانہ کوکسی نے فون پراسکے جاں بحق ہوجانے کی اطلاع دی ،اورلواحقین کاایک گروپ مدثرکی میت لینے کیلئے کپوارہ گیالیکن یہاں پولیس نے اُنھیں بتایاکہ کاچہامہ جنگل میں مارے گئے جنگجوکی نعش کوگلی جمہ گنڈکے مقام پردفن کیاگیا۔سنیچرکے روزاولڈبرزلہ میں مقامی لوگوں نے مدثرکی نعش کے مطالبے کویکرزورداراحتجاجی مظاہرے کئے ،اوریہاں مشتعل مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے ۔اتوارکے روزبھی یہاں کی آبادی سراپااحتجاج رہی ۔مقامی عیدگاہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہواجس میں تحریک حریت سمیت کئی مزاحمتی جماعتوں کے کچھ لیڈراورکارکن بھی موجودتھے ،جن میں عمرعادل ڈار،محمداشرف لایااواشفاق احمدخان بھی شامل ہیں ۔اس موقعہ پرمدثرعرف ابوعبداللہ کے والدغلام حمدبٹ بھی موجودتھے جوکافی جذباتی ہوئے اوراپنے لخت جگرکی یادمیں اُنکی آنکھیں اشکبارہوئیں ۔احتجاجی جلسے میں شامل لوگوں نے مطالبہ کیاکہ مدثرکی میت لواحقین کے سپردکی جائے تاکہ وہ اس کی آخری رسومات انجام دے سکیں ۔اس موقعہ پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہاں موجودمزاحمتی لیڈروں نے سوال کیاکہ اگرکاچہامہ کپوارہ میں جاں بحق ہوئے نوجوان کی شناخت مدثرعرف ابوعبداللہ کے بطورہوچکی ہے تواس نوجوان کی میت کولواحقین کے سپردکرنے میں انتظامیہ کوکیااڑچن ہے ۔انہوں نے میت حوالے نہ کرنے کوسنگین نوعیت کی حقوق انسانی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے الزام لگایاکہ جاں بحق نوجوان کی میت اُسکے لواحقین کے سپردنہ کرنابھ ی بھارتی ظلم وجبرکی ایک کڑی ہے ۔مقامی لوگوں نے اس موقعہ پرکہاکہ وہ مدثرکی میت لواحقین کے حوالے کئے جانے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے ۔اس دوران اولڈبرزلہ علاقہ کی درجنوں خواتین نے سری نگرکی پریس کالونی میں آکرزورداراحتجاج کیا۔وہ مطالبہ کررہی تھیں کہ مدثربٹ کی میت کوفوری طورلواحقین کے سپردکیاجائے تاکہ وہ اسکی آخری رسومات انجام دے سکیں ۔اس موقعہ پرکچھ خواتین نے ماتم کرتے ہوئے کہاکہ یہ کون ساانصاف ہے کہ جاں بحق ہوئے نوجوان کی میت غمزدہ لواحقین کے سپردنہ کی جائے۔احتجاجی خواتین نے مانگ کی کہ مدثربٹ کی میت جلدسے جلدلواحقین کے حوالے کی جائے ۔

Comments are closed.