2روز بعد سالانہ امرناتھ یاترا دوبارہ بحال
6ہزار877یاترایوں پر ایک اور قافلہ برفیلی شیو لنگم کے درشن کیلئے گپھا کی طرف روانہ
سری نگر:یکم جولائی: موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مسلسل دو روز تک معطل رہی سالانہ امرناتھ یاترا کو اتوار کے روز دوبارہ بحال کردیا گیا ،جس دوران یاتریوں کو سطح سمندر قریب13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امرناتھ گپھا کے درشن کیلئے جانے کی اجازت دی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی یاترا کو دوبارہ بحال کردیا ۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6ہزار877یاترایوں پر ایک اور قافلہ برفیلی شیو لنگم کے درشن کیلئے گپھا کی طرف روانہ ہوا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق موسم میں آئی بہتری کے ساتھ ہی اتوار کو سالانہ امرناتھ یاترا دوبارہ بحال ہوئی ۔یاد رہے کہ سالانہ امرناتھ29جون کو نا موافق موسمی صورتحال کے باعث معطل کی گئی تھی اور اتوار کو دور وز بعد بالہ تل کے روایتی راستے سے بحال کردی گئی ۔حکام کے مطابق موسم میں آئی نمایاں بہتری کے ساتھ یاتریوں کو گپھا کے درشن کیلئے بالہ تل کے روایتی راستے سے آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ ساڑھے7بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے یاتریوں کو گپھا کی طرف لیجا جائیگا جبکہ 7بجکر45منٹ پر پیدل جانے والے یاتریوں کو بالہ تل کے بیس کیمپ سے آگے جانے کی اجازت دی گئی اور یہ سلسلہ شیڈول وقت صبح11بجے تک جاری رہا ۔انہوں نے کہا کہ جن یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے اور گپھا پر ہی درماندہ تھے ،کوبھی دوپہر12سے بالہ تل کے بیس کیمپ کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔اس روایتی راستے پر دو روز قبل شدید بارشوں کے باعث یاترا کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا ۔موسم میں بہتری آنے اور حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد امرناتھ یاتریوں کے قافلے بم بم بولے کے نعروں لگاتے ہوئے برفیلی شنگم کے درشن کیلئے بیس کیمپ بالہ تل سے آگے بڑھے ۔ادھر اتوار کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے6ہزار877امرناتھ یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا ۔حکام کے مطابق صبح3بجکر10منٹ پر بیس کیمپ سے پہلا قافلہ2ہزار790یاتریوں پر مشتمل ہوا ،جو99گاڑیوں میں سوار تھا جبکہ باقی4ہزار87یاتریوں پر دوسرا قافلہ صبح3بجکر50منٹ پر130گاڑیوں میں سوار ہو کر گپھا کے درشن کے لئے روانہ ہوا ۔
Comments are closed.