بانڈی پورہ،گریزشاہراہ پرانتہائی دلخراش حادثہ

ایک ہی کنبے کے4افراداورڈرائیورلقمہ اجل:3افرادشدیدزخمی

بانڈی پورہ:یکم جولائی :/ شمالی کشمیرمیں ایک انتہائی دلدوزسڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چارافرادسمیت 5مسافرلقمہ اجل بن گئے جن میں میاں بیوی اوراُنکے دوکمسن بچے اورگاڑی کاڈرائیوربھی شامل ہے جبکہ اس حادثے میں3افرادشدیدزخمی ہوگئے جن کی حالت متغیربتائی جاتی ہے۔کے این این کومعلوم ہواکہ اتوارکی صبح ایک چھوٹی مسافرگاڑی زیرنمبرJK01F-9574شمالی قصبہ بانڈی پورہ سے 7مسافروں کولیکرسرحدی علاقہ گریزکی جانب روانہ ہوئی۔بتایاجاتاہے کہ جب یہ باڈی پورہ ،گریزشاہراہ پررواں دواں یہ گاڑی رازدان ٹاپ کے نزدیک ترگ بل کے مقام پرپہنچی توڈرائیورگاڑی سے کنٹرول کھوبیٹھا،جسکے نتیجے میں یہ چھوٹی مسافربردارگاڑی کئی سوفٹ گہری کھائی میں جاگری۔معلوم ہواکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اورکچھ مقامی نوجوان یہاں پہنچ گئے اورانہوں نے بچائوکارروائی شروع کردی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ حادثے میں شدیدطورپرزخمی ہوئے 8افرادکوخون میں لت پت گہری کھائی سے اوپرسڑک پرپہنچائے گئے تاہم تب تک ایک خاتون اور2بچوں سمیت4افراددم توڑچکے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ 4زخمیوں کونازک حالت میں بانڈی پورہ پہچانے کی کوشش کے دوران ایک اورزخمی راستے میں ہی دم توڑبیٹھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس المناک سڑک حادثے میں اپنی اہلیہ اور2بچوں سمیت لقمہ اجل بنااسکول ٹیچر اصل میں تلیل گریزکارہنے والاتھا،اورغالباًپہلے اعلان کردہ گرمائی تعطیلات کے پیش نظروہ اپنی بیوی بچوں کولیکرآبائی گائوں جارہاتھالیکن مسافرگاڑی کوخطرناک حادثہ پیش آیا ۔ذرائع کاکہناتھاکہ اس حادثے میں 45سالہ اسکول ٹیچرسجاداحمدلون ولدعبدالاسلام ساکنہ بڈئوگام تلیل گریزحال کنگن گاندربل ،اُنکی اہلیہ روبینہ بیگم،2کمسن بیٹامعین سجاداورکمسن بیٹی ارجمندسجادکے علاوہ گاڑی کاڈرائیورمحمداقبال شیخ ولدغلاب شیخ ساکنہ سردب گریز بھی شامل ہیں ۔اس حادثے میں محمدخلیل ولدعبدالرحمان ساکنہ سردب گریزسمیت3افرادشدیدزخمی ہوگئے جوضلع اسپتال بانڈی پورہ میں زیرعلاج تھے۔بانڈی پورہ پولیس نے ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعدسبھی مہلوکین کی نعشیں لواحقین کے سپردکردیں جبکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات بھی شروع کی گئی ۔

Comments are closed.