جی ایس ٹی کے نفاذ کا ایک سال ، مودی نے دی مبارکباد

جی ایس ٹی کے نفاذ کا ایک سال ، مودی نے دی مبارکباد

نئی دہلی،یکم جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو’گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔
مسٹر مودی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا-’’کوآپریٹو فیڈرل ازم کی کاروباری مثال اور ’ٹیم انڈیا‘ کے جذبے سے معمور جی ایس ٹی سے ہندوستانی معیشت میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیکس نظام کے ذریعے ترقی، آسانی اور شفافیت قائم ہوئی ہے اور پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ہی کاروبار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ یکساں ٹیکس نظام سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو فائدہ ہوئے ہیں۔
مسٹر مودی نے ایک اور ٹویٹ میں ’ڈاکٹرز ڈے ‘کے موقع پر طبی پیشہ ور افراد کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا،’’طب انسانی کے بہترین پیشوں میں سے ایک ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستانی ڈاکٹروں نے عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنائی ہے اور تحقیق اور جدت طرازی میں کثرت سے ریکارڈ قائم کئے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے ’سی اے ڈے‘ کے موقع پر چارٹرڈ اكانٹس (سی اے) برادری کو بھی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا ” ملک کی تعمیر میں سی اے برادری کا اہم کردار ہے۔میری خواہش ہے کہ سی اے برادری ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردارجاری رکھنا برقراررکھیں گے‘‘۔
یو این آئی،

Comments are closed.