مندسور اجتماعی آبروریزی: معصوم کی صحت میں بہتری

مندسور اجتماعی آبروریزی: معصوم کی صحت میں بہتری

اندور، یکم جولائی : مدھیہ پردیش کے اندور کے مہاراجہ یشونت راؤ اسپتال (ایم وائی ایچ ) میں زیر علاج مندسور اجتماعی آبروریزی کی شکار معصوم بچی کی صحت میں مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
ایم وائی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وی ایس پال نے ‘یو این آئی’ کو بتایا کہ پانچ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بچی کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ متاثرہ کی بہترہوتے صحت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ 2-3 دنوں میں اس کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) سے باہر لا کر جنرل وارڈ میں رکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر پال نے بتایا کہ بچی کو بسکٹ، دلیہ اور دیگر مائع خوراک دی جا رہی ہے۔ بچی اپنے لواحقین سے بات چیت کر رہی ہے۔
گزشتہ منگل کو مندسور میں سات سال کی ایک معصوم کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے کے بعد اس کےقتل کی کوشش کی گئی تھی۔ جمعہ کو بچی کو شدید تشویشناک حالت میں اندور کے ایم وائی ایچ اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔
یو این آئی.

Comments are closed.