وادی کشمیر میں خواتین سنگبازوں سے نمٹنے کیلئے
پیرا ملٹری فورسز کی خواتین بٹالین تعینات کرنے کا فیصلہ
سرینگر؍30؍جون؍ ؍ وادی کشمیر میں خواتین سنگبازوں سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت نے سی آر پی ایف کی خواتین ونگ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ہری جھنڈی دکھائی اور بہت جلد خواتین کمانڈوز کو وادی میں تعینات کیا جائے گا۔ جے کے این ایس کے مطابق نامساعد حالات کے دوران طالبات کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کرنے کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے سی آر پی ایف خواتین بٹالین کو وادی میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خواتین کو شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں بھی تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے باضابط طورپر احکامات صادر کئے ہیں۔
Comments are closed.