مقامی جنگجو تشدد کو خیر باد کہہ کر قومی دائرے میں آئیں / ایس پی وید

والدین اپنے لخت جگروں کو بچانے کیلئے آگے آئیں

سرینگر؍30؍جون؍ ؍ پولیس سربراہ نے ایک دفعہ پھر مقامی جنگجوؤں کو قومی دائرے میں لانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے والدین اپنے لخت جگروں کو بچانے کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی مقامی عسکریت پسند سرینڈر کرئے گا اُس کو ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی اور اُس کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید نے مقامی جنگجوؤں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی بھی بندوق کو چھوڑ کر قومی دائرے میں آنے کا متمنی ہے تو اُس کو ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی۔ ایس پی وید نے جنگجوؤں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے لخت جگروں کو بچانے کیلئے آگے آئیں کیونکہ انہوں نے غلط راستے کو چنا ہے۔ ایس پی وید کے مطابق مقامی جنگجوؤں کو قومی دائرے میں لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔

Comments are closed.