جنوبی شام میں 160000سے زائد لوگ بے گھر
جنوبی شام میں 160000سے زائد لوگ بے گھر
عمان، 30 جون : جنوبی شام میں چل رہی تازہ لڑائی کی وجہ سے بے گھر لوگوں کی تعداد 1,60,000سے زائد ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے اردن کے ترجمان محمد ہاور نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رات کے دوران تعداد مزید بڑھے گی۔ پیر کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں بے گھر لوگوں کی تعداد 45ہزار بتائی گئی تھی۔
اردن کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی شام میں جنگ بندی پر رضامندی ہوئی ہے ۔ اردن اور اسرائیل کی سرحد کے نزدیک باغیوں کے خلاف فوج کے حملہ آور ارنہ رویہ کی وجہ سے انسانی آفتوں کا خوف بنا ہوا ہے۔
اس درمیان بیروت سے موصولہ رپورٹ میں انسانی حقوق کے شامی جنگی مشاہد نے کہا کہ شام کی اردن کے نزدیک سرحد پر ہزاروں لوگ جمع ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں اسرائیل کے قبضہ والے گولن ہائٹس محاذ کی طرح چلے گئے ہیں۔
ڈائرکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا کہ شہریوں نے دیرہ صوبہ کا مشرقی حصہ تقریباََ خالی کردیا ہے۔ یہاں حکومت کی فوج آگے بڑھ رہی ہے۔ کچھ لوگ حکومت کے قبضہ والے علاقوں میں بھی چلے گئے ہیں۔
رائٹر ۔
Comments are closed.