میانمار واپس آنے والے روہنگیاوں کو شہریت کی گارنٹی نہیں

میانمار واپس آنے والے روہنگیاوں کو شہریت کی گارنٹی نہیں

یانگون/کاکس بازار (بنگلہ دیش)، 30جون : میانمار واپس آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو شہریت یا پورے ملک میں تحریک چلانے کی کوئی واضح گارنٹی نہیں ہوگی۔
میانمار حکومت اور اقوام متحدہ کے مابین اس سلسلہ میں خفیہ معاہدہ ہوا ہے جس کی کاپی رائٹر نے دیکھی ہے۔ اقوام متحدہ نے مئی کے آخر میں اس سلسلہ کا معاہدہ کیا تھا لیکن اسے عوامی نہیں کیا گیا۔ اس کا مقصد بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے کئی لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی بحفاظت اور رضاکارانہ واپسی یقینی کرنا تھا۔
رائٹر نے اقوام متحدہ اور میانمار کے حکام کے مابین ہوئے اس معاہدہ (ایم او یو) کا جائز لیا۔ اس کا مسودہ آن لائن بھی لیک ہوا ہے۔
میانمار واپس جانے والے پناہ گزینوں کی شہریت اور حقوق اس معاہدہ پر ہوئی بات چیت کے دوران تنازعہ کی اہم وجہ تھے۔ گزشتہ برس اگست میں جنگ سے متاثرہ راکھائن صوبہ میں اقوام متحدہ کی پابندی لگائی گئی ایجنسیوں کی پہنچ بحال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
جاری رائٹر ۔

Comments are closed.