اسلامی جنگجووں کا افریقی فوجی ٹھکانہ پر حملہ، چھ کی موت

اسلامی جنگجووں کا افریقی فوجی ٹھکانہ پر حملہ، چھ کی موت

بماکو،30جون : مغربی افریقی ملک مالی کے وسط میں واقع افریقی فوجی ٹاسک فورس کے ہیڈکوارٹر پر جمعہ کو راکٹوں اور دھماکہ خیز اسلحہ سے لیس اسلامی جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
فوج کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں دو فوجی اور چار حملہ آور مارے گئے۔ گاڑی پر سوار حملہ آورں نے سیوارے شہر میں واقع فوجی کمپلکس میں بموں سے حملہ کیا جبکہ کچھ لوگوں نے اندرگھسنے کے دوران فوجیوں پر بندوقوں سے فائرنگ کی۔
جائے وقوع سے موصول تصاویر میں ایک گاڑی کے جلے باقیات، گڈا اور عمارت کی وہ دیوار نظر آرہی ہے جسے نقصان پہنچا ہے۔ مغربی افریقی نیم خشک ساہیل علاقہ میں جہادیوں کو نکال باہر کرنے کیلئے گزشتہ برس جی ۔5ساہیل نامی علاقائی دستہ قائم کیا گیا تھا جس کا ہیڈکوارٹر اس عمارت میں ہے۔ اس دستہ میں مالی، نائجر، برکینا فاسو، چاڈ اور مارٹانیا کے فوجی شامل ہیں۔
جاری رائٹر.

Comments are closed.