اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی جاں بحق

غزہ،30جون :ٌ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو غزہ پر مظاہرہ کررہے لوگوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس میں ایک نابالغ بچے سمیت دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے اور 415دیگر زخمی ہوگئے۔
غزہ کے ہیلتھ افسر نے بتایا کہ 14سالہ بچہ یاسر ابوالنزہ اور محمد اور محمد الحمائدہ (24) کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ چار دیگرلوگوں کو بھی گولیاں لگی ہیں جن کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ ہزاروں فلسطنیوں نے ’نہایت پرتشدد فساد میں حصہ لیا‘۔ فوجیوں پر گرینیڈ اور پتھر کے ساتھ ساتھ سرحدی باڑ اور جلتے ٹائروں کو پھینکا گیا۔ فوج نے ضرورت ہونے پر ہی مناسب کارروائی کی۔
جاری رائٹر

Comments are closed.