طالب علم کی ہلاکت کے خلاف ڈگری کالج شوپیاں اُبل پڑا ، فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی متعد طالبات مضروب
سرینگر؍12؍جون؍طالب علم کی ہلاکت کے خلاف ڈگری کالج شوپیاں میں طلبہ و طالبات نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اس دوران فورسز نے مشتعل طالب علموں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس اور پاوا شلنگ کی جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب طلبا زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور طلبا کے درمیان کافی دیر تک تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔دریں اثنا ترکہ وانگام شوپیاں میں نوجوانوں کے ایک ہجوم نے فورسز پیٹرولنگ پارٹی پر دھاوا بول کر شدید پتھراو کیاجس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔ جے کے این ایس نمائندے کے مطابق فورسز کے ہاتھوں عادل ماگرے کی ہلاکت کے خلاف ڈگری کالج شوپیاں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا ۔ نمائندے کے مطابق جلوس میں شامل طلبا جونہی شاہراہ پر نمودار ہوئے اس دوران پہلے سے تعینات پولیس وفورسز نے احتجاج کرنے والوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس پر طالب علم مشتعل ہوئے اور انہوں نے پتھراو کیا ۔ نمائندے کے مطابق پولیس وفورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کے بطور بے تحاشہ ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں ڈگری کالج شویپاں میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا اور طلبا محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ نمائندے کے مطابق فورسز اور مظاہرین کے درمیان کافی دیر تک تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے کاروباری ادارے ٹھپ جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں نصف درجن کے قریب طلبا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ دریں اثنا تراکہ وانگام شوپیاں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے فورسز گاڑیوں پر شدید پتھراوکیا ۔ نمائندے کے مطابق شاہراہ پر فورسزکی موجودگی پر لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے پتھراو کرنا شروع کیا جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق پتھراو کے باعث کئی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ترکہ وانگام شوپیاں میں نوجوانوں کی ایک ٹولی نے حفاظت پر مامور فورسز گاڑیوں پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کیا گیا ۔
Comments are closed.