صراف کدل سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرنیڈ حملہ 4اہلکار زخمی

 فورسز اہلکاروں نے راہگیروں کی ہڈی پسلی کردی

سرینگر؍12؍جون؍شہر خاص میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے عسکریت پسندوں نے صراف کدل میں سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4پولیس و سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ گرنیڈ حملے کے بعد فورسز اہلکاروں نے کئی راہگیروں کی ہڈی پسلی ایک کردی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق نماز تراویح کے بعد صراف کدل میں خشت باری کرنا معمول بن گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کر رہ جاتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق نماز تروایح کے بعد نوجوانوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر پتھراو کیا جس دوران حفاظت پر مامور اہلکاروں پر گرنیڈ داغا گیا ۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار شام دس بجکر 30منٹ پر شہر خاص کے صراف کدل علاقے میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار پولیس وسی آر پی ایف اہلکار خون میں لت پت ہو گئے اور انہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گرنیڈ حملے کے بعد فورسز اہلکار کیمپ سے باہر آئے اور راہ چلتے لوگوں کی ہڈی پسلی ایک کردی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نماز تراویح کے بعد صراف کدل میں نوجوانوں نے فورسز کیمپ پر شدید پتھراو کیا جس دوران گرنیڈ داغا گیا جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر پولیس کے تین اہلکار جن کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نذیر احمد ، کانسٹیبل طاریق احمد اور کانسٹیبل فاروق احمد کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوئے جبکہ سی آر پی ایف اہلکار جس کی شناخت وکاس پانڈے کے بطور ہوئی ہے بھی مضروب ہواجنہیں فوری طورپر صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پر چاروں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ نماز تراویح کے بعد صراف کدل علاقے میں فورسز کیمپ پر پتھراو کرنا اب معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ نماز تراویح مساجد میں ادا کرنے سے خوف محسوس کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ پچھلے 16دنوں سے صراف کدل علاقہ میں نماز تراویح کے بعد نوجوان ٹولیوں کی صورت میں کیمپ پر دھاوا بول کر پتھراو کررہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خوف ودہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فورسز اہلکار جوابی کارروائی کے بطور مرچی گیس کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس دور حکومت میں سی آر پی ایف کیمپ کو ہٹانے کے سلسلے میں تاجر برادری اور مقامی لوگوں نے ضلع حکام سے اپیل کی اور کئی روز تک ہڑتال بھی کیا تاہم حکام نے سی آر پی ایف کیمپ کو نہیں ہٹایا ۔ جے کے این ایس

Comments are closed.