پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی مشکوک فہرست میں رکھنے کا ہندستان نے خیرمقدم کیا

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی مشکوک فہرست میں رکھنے کا ہندستان نے خیرمقدم کیا

نئی دہلی،30جون : ہندستان نے فا ئننشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو بین الااقوامی تعاون جائزہ گروپ کے تعمیل دستاویز (مشکوک فہرست) میں رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے یہ فیصلہ پاکستان پر بلیک منی کو جائز بنانے اور دہشت گردوں کو پیسہ دستیاب کرانے کے الزامات کے پیش نظر کیا ہے۔
ہندستان نے اس موقع پر اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر یقین دہانیوں کے باوجودحافظ سعید، جماعت دعوۃ، لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کو اس کی زمین پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے پوری آزادی دے رکھی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا ایکشن پلان وقت کی پابندی کے ساتھ نافذ ہوگا اور پاکستان اس کی سرزمین سے دہشت گردی کے پھلنے پھولنے کے تعلق سے ظاہر کی گئی عالمی تشویشات کے سلسلہ میں قابل اعتماد قدم اٹھائے گا۔
ایف اے ٹی ایف 1989میں قائم کیا گیا تھا جو اس میں شامل ممالک کے و زراء کی جانب سے قائم کی گئی ایک بین الحکومتی یونٹ ہے۔
یو این آئی.

Comments are closed.