4آئی پی ایس افسروں سمیت6پولیس افسران کے تبادلے ونئی تعیناتیاں

پولیس انتظامیہ میں اہم پھیروبدل
آفتاب ککرئوایس ایس پی سی آئی ڈی،سندیپ چودھری ایس ایس پی شوپیان مقرر

سری نگر:٢٩،جون:/ گورنرانتظامیہ نے دوالگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ میں اہم پھیروبدل کیا۔کے این این کے مطابق جمعہ کے روزدوحکمنامے جاری کرتے ہوئے نصف درجن پولیس افسروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے جن میں4آئی پی ایس افسربھی شامل ہیں ۔جاری کردہ پہلے آرڈرکے تحت ایس ایس پی ایچ آر،سی آئی ڈی پولیس ہیڈکوارٹرراجیشورسنگھ کوتبدیل کرکے اُنکی جگہ سینئرپولیس آفیسرآفتاب احمدککرئوکوایس ایس پی ایچ آر،سی آئی ڈی پولیس ہیڈکوارٹرتعینات کیاگیاجبکہ اس ذمہ داری سے فارغ راجیشورسنگھ کوآفتاب احمدککرئوکی جگہ اے آئی جی پرسنل پولیس ہیڈکوارٹرکی ذمہ داری سونپی گئی ۔جاری کردہ دوسرے حکمنامہ یاآرڈرکے تحت آئی پی ایس آفیسررفیق الحسن کوڈی آئی جی جموں ،کٹھوعہ ،سانبہ رینج کی ذمہ داری سے فارغ کرکے ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن رینج کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔آئی پی ایس آفیسربھیم سین ٹوٹی کوڈی آئی جی جموں ،کٹھوعہ ،سانبہ رینج مقررکیاگیاہے جبکہ موصوف کوتاحکم ثانی ڈی آئی جی اودھم پور،ریاسی رینج کااضافی چارج بھی دیاگیاہے۔ انتظامیہ کے جاری کردہ آرڈرکے مطابق آئی پی ایس آفیسرشلندرکمارمشراکوایس ایس پی شوپیان کی ذمہ داری سے فارغ کرتے ہوئے اگلے احکامات تک پولیس ہیڈکوارٹرسرینگرکیساتھ منسلک کردیاگیاجبکہ شلندرمشراکی جگہ آئی پی ایس آفیسرسندیپ چودھری کوایس ایس پی شوپیان مقررکیاگیا۔غورطلب ہے کہ سابق مخلوط سرکارکے دورمیں کئی ماہ قبل ہی آئی پی ایس آفیسرشندرمشراکوایس ایس پی شوپیان کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔

Comments are closed.