جنگجومخالف آپریشن کامقصدعام شہریوں کوتکلیف دینانہیں:آرمی چیف

ملی ٹنسی کاخاتمہ فوج کااصل ہدف
سرحدپارسے دراندازی اورسیزفائرخلاف ورزیاں جاری:ڈی جی بی ایس ایف

آرمی چیف جنرل بپن رائوت نے’’انسدادِملی ٹنسی کوفوج کااصل ہدف‘‘قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جنگجومخالف آپریشن کامقصدعام شہریوں کوتکلیف دینانہیں ۔ انہوں نے فوج وفورسزپرسفاکیت کے الزامات کوگمراہ کن قراردیتے ہوئے کہاکہ جنگجوئوں کیخلاف کارروائیاں مقررہ قواعدوضوابط کے تحت عمل میں لائی جاتی ہیں ۔اس دوران سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرمانے پاکستان پرکشمیرمیں بدامنی کوہوادینے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ دراندازی اورسیزفائرخلاف ورزیاں اسکاثبوت ہے ۔کے این این کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل بپن رائوت نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہا ’فوج کشمیرمیں عوام دوستانہ ماحول میں جنگجومخالف کارروائیاں انجام دیتی ہے‘۔انہوں نے کہاکہ جنگجوئوں کیخلاف آپریشن انجام دینے کیلئے ایک طریقہ کاراورایک مقررہ ضابط کارہے اورفوج وفورسزاسکی پابندی کویقینی بناتے ہیں ۔آرمی چیف کاکہناتھاکہ جنگجوئوں کیخلاف کارروائیاں مقررہ قواعدوضوابط کے تحت عمل میں لائی جاتی ہیں۔خبررساں ایجنسی ’اے این آٗئی‘کی ایک نیوزرپورٹ کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل بپن رائوت نے کہاہے کہ ہم کشمیروادی میں جنگجوئوں کیخلاف عوام دوستانہ اندازمیں کارروائیاں انجام دیتے ہیں کیونکہ ہماری مقصدعام اورب قصورلوگوں کوتکلیف سے دوچارکرنانہیں ۔آرمی چیف نے کہاکہ فوج اورفورسزپرجنگجومخالف آپریشن کے دوران سفاکانہ طورطریقہ اپنانے کے الزامات عائدکئے جاتے ہیں جوکہ سراسرغلط اوربے بنیادہے۔انہوں نے واضح کیاکہ فوج اورفورسزکی جنگجومخالف کارروائیوں کامقصدعام لوگوں کوتکلیف دینانہیں بلکہ ملی ٹنسی کاخاتمہ کرناہے۔آرمی چیف کاکہناتھا’ہمارابنیادی مقصدکشمیروادی میں تشدداوربدامنی پھیلانے والے جنگجوئوں کاتعاقب کرناہے ،اوریہ کہ ہماری کارروائیوں کامقصدعام لوگوں کوتکلیف دینانہیں جوکہ کسی بھی طرح کاتشددنہیں کرتے‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ فوج مقررہ ضوابط کارپرسختی کیساتھ عمل کرتے ہوئے جنگجومخالف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،اوریہ آپریشن عوا م دوستانہ طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں ۔جنرل رائوت نے ایسی خبروں کویکسرمستردکیاکہ جنگجومخالف آپریشن کے دوران فوج اورفورسزکی جانب سے سفاکانہ اورجارحانہ طورطریقہ اپناجاتاہے ۔آرمی چیف کے بقول فوج کی کارروائیوں کابنیادی اورواحدمقصداورہدف یہ ہے کہ کشمیروادی میں بدامنی پھیلانے والوں کاخاتمہ کیاجائے۔غورطلب ہے کہ فوج کے سربراہ کایہ بیان راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈرغلام نبی آزادکے اُس بیان کے چندروزسامنے آیاہے جس میں غلام نبی آزادنے یہ سوال اُٹھایاتھاکہ ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کے دوران جنگجوکم اورعام وبے قصورشہری زیاد ہ مارے جاتے ہیں ۔اس دورا ن بی ایس ایف کے ڈائریکٹرجنرل کے کے شرمانے کہاہے کہ کشمیرمیں جاری ملی ٹنسی اوربدامنی ک پیچھے پاکستان کاہاتھ ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستان ہمارامخاصمت پسندہمسایہ ہے جواسبات پراٹل ہے کہ کشمیرمیں بدامنی جاری رہے۔ڈی جی بی ایس ایف کاہناتھاکہ پاکستان کی جانب سے جنگجوئوں کوسرحدکے اسپاربھیجنے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ بقول کے کے شرماپاکستانی فوج کی سیزفائرخلاف ورزیوں کابھی اصل مقصدیہی ہے کہ جموں وکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال بگڑی رہے اورسرحدی فائرنگ کی آڑمیں جنگجوئوں کودراندازی کاموقعہ ملتارہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف کے جوان دراندازی کی کوششوں اورسزفائرخلاف ورزیوں کامنہ توڑجواب دیتے رہتے ہیں ۔

Comments are closed.